Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کا نوشہرہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، کینٹ امام بارگاہوں، جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ۔محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ۔اہل تشیع مشران کیساتھ ملاقات۔ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی تفصیلی بریفنگ۔سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔

Updated on: 27-Jul-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس اخترحیات خان نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے نوشہرہ کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود بھی اْنکے ہمراہ تھے۔نوشہرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نینوشہرہ کینٹ کی امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام سیکورٹی انتظامات چیک کئے۔اہل تشیع مشران سے ملکر ان سے مہیا کردہ سیکورٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے نوشہرہ پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس افسران و اہلکاران خوش اسلوبی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریزرو ٹیمیں ہمہ وقت تیار ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کے سیکورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Go To Top