Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ڈی پی او آفس میں قائم کئے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا

Updated on: 08-Sep-2023

آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ڈی پی او آفس میں قائم کئے گئے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس ڈیرہ پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود ستی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ڈیرہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انھوں نے ڈی پی او آفس میں سرسبز اور صاف پاکستان شجر کاری مہم میں پودا لگایا.کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 300 جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیمروں کی مدد سے ایک وسیع نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے۔جس ذریعے 24 گھنٹے ڈیرہ شہر کے حساس مقامات،سرکاری دفاتر کی سیکیورٹی،سنٹرل جیل،پولیس لائنز،شہر کے وسط میں موجود چاروں بازاروں،مارکیٹوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔مانیٹرنگ کے اس جدید انٹیلی جنس نظام سے ضلع کے تمام جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور وارداتوں کا آسانی سے سراغ جبکہ دوسری جانب شہر میں ہونے والی چوریاں اور ڈکیتیوں میں ملوث افراد کے کھوج میں مدد ملے گی۔آئی جی خیبر پختونخوا نے ڈیرہ ریجن پولیس کی جانب سے نئے قائم شدہ جدید سیکیورٹی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ رینج پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں افتتاح آئی جی پی نے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئیر کے دفتر کا بھی افتتاح کیا،اس کے بعد انھوں نے پولیس کلب ڈیرہ میں پولیس افسران کے اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈی پی او ڈیرہ، ٹانک،جنوبی وزیرستان آپر،لوئیر،ایس پی FRP،ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ، ایس پی سٹی ڈی ڈیرہ ریجن I-، IIنے شرکت کی. اس موقع پر آر پی او ڈیرہ ناصر محمود ستی نے ڈیرہ ریجن کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال،جرائم کی شرح،پولیس کی استعداد کار، دہشت گردی، منشیات، مجرمان اشتہاری، نیشنل ایکشن پلان کے درپیش چیلنجز اور انکے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران آئی جی پی نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عوام کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی جائے۔انہوں نے پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں،سمگلنگ میں ملوث عناصر،مجرمان اشتہاریوں اور دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں خاص کر سمگلنگ میں ملوث سمگلروں سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے.عوام کے تعاون سے ہی شر پسندوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اپنی تمام ترتوجہ تحفظ عامہ اور سیکیورٹی معاملات پر مرکوز رکھیں تاکہ امن کی فضاء قائم ہواور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال رہے.ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر آرپی او ڈیرہ ناصر محمود ستی اور ضلعی سربراہ ڈیرہ عبدالرؤف بابر قیصرانی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس،خیبر پختونخواہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کیں.

 

Go To Top