Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب اختر حیات خان نے آج سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ پشاور کی تزئین و آرائش اور نئے قائم کردہ شعبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Updated on: 14-Sep-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب اختر حیات خان نے آج سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ پشاور کی تزئین و آرائش اور نئے قائم کردہ شعبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان کی ہدایت پر سی ٹی ڈی کو منظم کرتے ہوئے اس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی،ڈیٹا کولیکشن،ڈیٹا مائیننگ،ابتدائی فارنزک لیباٹری اور SWATٹیم کااضافہ شامل ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اخترحیات خان، ہوم سیکرٹری عابد مجید خان اور دیگر افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ مجموعی طور پر سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی میں 14ڈیسک قائم کئے گئے ہیں اور ان میں ہر ریجن کے لئے مختص عملہ انٹیلی جنس معلومات لیکر ا س پر رپورٹ مرتب کرتاہے اسی طرح ڈیٹا کولیکشن سیکشن کا عملہ مختلف کیسز کے لئے مختلف محکموں سے درکار معلومات لیکر ڈیٹا مائیننگ سیکشن کو ارسال کرے گا۔
مزید برآں دہشت گردی کے کیسز کے فارنزک تجربہ کے لئے ابتدائی فارنزک لیباٹری بھی قائم کی جارہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس SWATٹیم بھی ترتیب دی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل نے سی ٹی ڈی ہیڈکواٹرز میں تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

 

Go To Top