Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع سوات کا دورہ کیا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سوات کا جائزہ لیااور نئے تعمیر شدہ ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی ملاکنڈ-1  کی عمارت کا افتتاح بھی کیا

Updated on: 16-Sep-2023

٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے ضلع سوات کا دورہ کیا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سوات کا جائزہ لیااور نئے تعمیر شدہ ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی ملاکنڈ (I) کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔
٭ سوات کو سیف سٹی بنانے کے لئے ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں، جس کی مانیٹرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کی جائیگی۔
٭ آئی جی پی خیبرپختونخواہ کے ویڑن کے مطابق ضلع سوات کے تمام بازاروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن کا کام تیزی سے جاری۔
٭ سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن سوات کو سیف سٹی بنانے کا  پہلا اقدام ہے جسے ہم مزید آگے لیکر جائینگے۔ "ائی جی پی" 
آج بروز ہفتہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے دفتر ڈی پی او آفس سوات کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے ڈی پی او آفس میں قائم جدید سافٹ وئیرز سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے تمام جدید سافٹ ویئرز کے حوالے سے اور ضلع سوات کو سیف سٹی بنانے کیلئے کے لئے داخلی و خارجی راستوں، تعلیمی اداروں، دیگر حساس مقامات اور بازاروں میں نصب شدہ کیمروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخواہ اختر حیات نے کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نصب شدہ سکرین کے ذریعے سوات کی داخلی و خارجی چیک پوسٹ، مینگورہ بازار کی مختلف مارکیٹوں میں اور تعلیمی اداروں  میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور حکام کو کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس جوانوں کو فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے کی تلقین کی اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم سے نمٹنے، گاڑیوں کی چوری کا بروقت سد باب اور پولیس تنصیبات کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سمیت  بازاروں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ،جرائم کا پتہ لگانا،فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی ذریعے براہ راست نگرانی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن سوات کو سیف سٹی بنانے کا  پہلا اقدام ہے، جسے  مزید آگے لیکر جانے کیلئے ضلع سوات کے تمام بازاروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر حساس مقامات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن تیزی جاری ہے جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگی۔
بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے نئے تعمیر شدہ جدید ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی ملاکنڈ (I) کی عمارت کا افتتاح کیا۔جہاں ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ 1 فاروق جان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کو سی ٹی ڈی بلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے تھانہ سی ٹی ڈی کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیااور تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود سی سی ٹی وی کے الیکٹرانک مانیٹرنگ نظام کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی پی نے ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کے دفاتر، حوالات، انوسٹی گیشن سیل اور مختلف کاونٹرز پر جاکر ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نیکہا کہ سی ٹی ڈی پولیس کو جدید سازو سامان،اسلحہ و ایمونیشن اور گاڑیاں مہیا کر دی گئیں ہیں۔سی ٹی ڈی کے قیام کا مقصد اس صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے قریبی اور دوستانہ تعلقات سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے لہذا موجودہ حالات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جائے۔
افتتاحی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور،ایس پی سی ٹی ڈی ملاکنڈ فاروق جان سمیت سی ٹی ڈی افسران سمیت ضلعی پولیس حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان سوات پولیس

 

 

Go To Top