Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات کا دورہ کوہاٹ

Updated on: 19-Sep-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات کا دورہ کوہاٹ
کوہاٹ،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے فیتہ کاٹ کر ابابیل پولیس سکواڈ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا
دورے کے دروان ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ فرحان خان آئی جی پی خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات خان کے ہمراہ تھے۔ 
ابابیل فورس کے قیام کا مقصد شہریوں کو سیکیورٹی کی مد میں ریلیف فراہم کر نا،سٹریٹ کرائم میں کمی لانا،بد امنی کے مرتکب عناصر کا قلع قمع کرنا،عوام میں موجودگی اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ 
(آئی جی پی خیبر پختونخواہ)
سٹریٹ کرائمز اور دہشتگردی کے واقعات کے مؤثر سد باب کیلئے ابابیل فورس تنگ و تاریک گلیوں میں بھی بہتر طور پر اپنی خدمات پیش کر سکے گی
بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور کنٹرول سنٹر میں نصب شدہ سکرین کے ذریعے ضلع کوہاٹ کی داخلی و خارجی چیک پوسٹ، بازار کی مختلف مارکیٹوں میں اور تعلیمی اداروں میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور حکام کو کیمروں کے ذریعے ان مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
  آئی جی پی خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات خان نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم سے نمٹنے، گاڑیوں کی چوری کا بروقت سدباب اور پولیس تنصیبات کی حفاظت جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ سمیت بازاروں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ،جرائم کا پتہ لگانا،فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سسٹم کی ذریعے براہ راست نگرانی کرنا ہے

 

 

Go To Top