Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایلیٹ فورس، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان،ہزارہ اور مالاکنڈ ریجنز کے افسروں و جوانوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

Updated on: 21-Sep-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں ایلیٹ فورس، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان،ہزارہ اور مالاکنڈ ریجنز کے افسروں و جوانوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
واضح رہے کہ ایلیٹ فورس پشاور کے آر آر ایف یونٹ نے بے پناہ جرات و دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن متنی پر دہشت گردوں کے بھاری ہتھیاروں سے حملے کو بروقت ناکام بنایا تھا۔ اس موقع پر ایلیٹ فورس اور دہشت گردوں کے مابین 45 منٹ کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اسی طرح صوابی پولیس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے 6سالہ معصوم بچی عریفہ نور کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ جبکہ ہری پور پولیس نے دو مختلف کامیاب چھاپوں کے دوران کئی سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو ہلاک اور دو کو زندہ گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے پولیس پوسٹ نصران پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ اس کے علاوہ نوے جوند ری ہیبلی ٹیشن سنٹر سوات کے عملے نے نشے کی لت میں مبتلا شہریوں کا علاج معالجہ کراکے انہیں مفید شہری بننے میں مدد دی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پی نے مذکورہ واقعات میں پولیس کی بے مثال جرات اور فرائض سے لگن کے جذبے کی تعریف کی۔ آئی جی پی نے واضح کیا کہ اداروں کی ساکھ اور پہچان اْن کے افرادی قوت کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہوتی ہے اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ سخت محنت اور پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کو اپنا شعار بنا کر اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پولیس فورس کو ناقابل تسخیر بنائیں اور وہ فورس کی نیک نامی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں اس موقع پر آئی جی پی نے ایلیٹ فورس اور چاروں ریجنوں کے جن افسروں و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔ ان میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹرشاہ ویز خان، آئی ایچ سی نصیر محمد، ایل ایچ سی ندیم، کانسٹیبلان وسیم احمد، فہیم انور، فضل حلیم، مزمل،ثمیر افضل، زبیر، گل بِلند، مرجان علی، نعمان اور صابر شاہ، مردان ریجن کے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان، ایس ڈی پی اوصوابی جواد خان، ایس ڈی پی او رجڑ قاضی عظمت، ایس ایچ او کالو خان ہارون خان، ایس ایچ او صوابی عجب درانی، انچارج سی ایف یو زاہد،پی اے ایس آئی عامر علی اور ایل ایچ سی طارق۔ ہزارہ ریجن کے ڈی ایس پی خان پور عزیر خان، انسپکٹر عارف خان، سب انسپکٹر میاں لیاقت، سب انسپکٹر قاضی اجمل، کانسٹیبلان واصف، قدیر، سراج احمد، زبیر احمد اور حق نواز،نوے جوند ری ہیبلی ٹیشن سوات سنٹر کے سی ای او ریاض احمد حیران، سائیکالوجسٹ حناء زبیر، سائیکالوجسٹ نجمہ ممتاز، سائیکالوجسٹ حرا حسین، مالاکنڈ ریجن کے ایس ڈی پی او کبل سید حبیب شاہ، ایس ایچ او کبل رحیم خان، ہیڈ کانسٹیبل نور عالم، کانسٹیبلان اشفاق اور حضرت علی شاہ اور ڈی آئی خان ریجن کے ہیڈ کانسٹیبل محمدشکیم، کانسٹیبلان رضوان، ناصر، شاہ قیض، موسیٰ کلیم، جہانزیب، شاہ زیب، محمد طاہر، شریف، فدا حسین، حضرت سعید، منیر، احسان اللہ اور مِہمندشامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز، کمانڈنٹ ایلیٹ فورس اور پرنسپل سٹاف آفیسر برائے آئی جی پی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Go To Top