Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے وژن کے مطابق صوبے میں جدیدٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کے لیے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ایک ویڈیو لنک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق نے کی۔ ورکشاپ میں صوبہ بھر کے پولیس کے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ جیو ٹیگنگ (Geo-Tagging)آپریٹرز اپنے اپنے ضلع سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔جن کو صوبہ بھر میں نئی لانچ شدہ کرائم میپنگ ایپ کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔

Updated on: 27-Sep-2023

ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا محکمہ پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف پولیس ایپس اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی انفارمیشن و ٹیکنالوجی عرفان طارق نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ روزمرہ پولیسنگ میں کرائم میپنگ ایپ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور رونمانے والے تمام جرائم کی جیو ٹیگنگ اور فوٹو گرافی کو محفوظ بنا کر ڈیجیٹل نقشوں پر پلاٹ کریں اور شرکاء میں ہاٹ سپاٹ کی نشاہدہی اور جرائم کی نوعیت کے بارے میں بھی شعور اُجاگر کیا گیا۔ ڈی آئی جی نے شرکاء پر واضح کیا کہ کرائم میپنگ ایپ کے استعمال سے نہ صرف مخصوص جگہ میں خاص قسم کے جرائم کی مسلسل وقوع پذیر ہونے کے بارے میں مدد ملتی ہے بلکہ پولیس کی سائنٹیفک تفتیش اور اپریشنل پولیسنگ کے لیے راہ متعین کرکے اہداف کے حصول کو ممکن بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم میپنگ ایپ جرائم کے وقوع پذیر ہونے کی  پیشن گوئی میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یہ امر قابل ذکر رہے کہ کرائم میپنگ ایپ ملک کے ایف آئی آر اور سی آر او نظام سے منسلک ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا پولیس کو مطلوب دہشت گرد اور مختلف مقدمات میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے تحت مختلف ایپس جن میں پولیس جوان ایپ، پولیس دوست ایپ اور کرائم میپنگ ایپ وغیرہ شامل ہیں متعارف کرائے گئے ہیں۔جو سائٹیفک تفتیش اور موثر آپریشنل پولیسنگ کے فروغ اور درپیش چیلنجز سے بہتر اور موثر انداز میں نمٹنے میں مدد گار ثابت رہے ہیں۔ 
 
Go To Top