Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نے کہا ہے کہ اپنی قیمتی جانیں خطرے میں ڈال کر فرائض سرانجام دینے والے جوانان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر ہر قیمت پر کیجائیگی۔

Updated on: 02-Oct-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ختر حیات خان نے کہا ہے کہ اپنی قیمتی جانیں خطرے میں ڈال کر فرائض سرانجام دینے والے جوانان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر ہر قیمت پر کیجائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ہنگو پولیس کے جوانوں کے اعزاز میں منعقد تقسیم اسناد انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزر ہنگو پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کی راہ میں چٹان بن کر ڈیوٹی سرانجام دی تھی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر دونوں خودکش اپنے ٹارگٹ تک پہنچتے تو اسی صورت میں بہت بڑی تباہی ہوتی اور کئی معصوم جانیں ضائع ہوتیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں کو مین گیٹ پر روک کر انہیں آگے جانے سے روکنا جوانوں کی بے ا نتہا دلیری، فرض شناسی اور بہترین پولیسنگ کی اعلیٰ مثال ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بارود سے بھری گا ڑ یو ں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننا اور خودکش کو گلے سے لگانے کی روایت بھی خیبرپختونخوا پولیس نے ڈالی ہے اور اب ایک ساتھ دو خودکش حملہ آوروں کے مزموم عزائم کو ناکام بنا کر پولیس فورس کی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا پولیس فورس کے جوانوں پر فخر اور ناز حاصل ہے جن کی جرات و بہادری سے بھری داستانوں نے پولیس فورس کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ انہیں فورس کے جوانوں کو اچھی کارکردگی پر انعامات دینے سے جو خوشی حاصل ہوتی ہے اس کا احاطہ الفاظ میں نہیں کیا جاسکتا۔آئی جی پی نے اس کاروائی میں حصہ لینے والے کانسٹیبل عمر سعید اور کانسٹیبل فضل حنیف دونوں قوم کے محسن قرار دیئے اور ان کو بڑے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

 

Go To Top