Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے آج مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں تھانہ صدر مردان میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔سنٹر میں دو سو کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی نگرانی کی جائے گی۔ اس طرح آئی جی پولیس اختر حیات خان نے پولیس کے ساز و سامان کی تقسیم اور اس کو محفوظ بنانے کے لئے نئے کمپیوٹرائزڈ ریسورس منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ اختر حیات خان نے شہر میں اربن پولیسنگ کے لیے 50 موٹر سائیکل سوار ابابیل فورس کا بھی افتتاح کیا۔

Updated on: 06-Oct-2023

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے آج مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں تھانہ صدر مردان میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔سنٹر میں دو سو کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی نگرانی کی جائے گی۔ اس طرح آئی جی پولیس اختر حیات خان نے پولیس کے ساز و سامان کی تقسیم اور اس کو محفوظ بنانے کے لئے نئے کمپیوٹرائزڈ ریسورس منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ اختر حیات خان نے شہر میں اربن پولیسنگ کے لیے 50 موٹر سائیکل سوار ابابیل فورس کا بھی افتتاح کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا احتر حیات خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے اور ملزمان کی فوری شناخت میں مدد ملے گی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر خیبرپختونخوا پولیس کا اپنا منصوبہ ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ڈی آئی خان، ہری پور، کوہاٹ اور نوشہرہ میں بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ مردان شہر میں 34 مصروف ترین چوراہوں پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جدید کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ صوبے کے دوسرے بڑے شہر مردان میں اربن پولیسنگ کا نظام ضروری ہے۔ابابیل فورس مردان شہر سمیت تخت بائی، شہباز گڑھی اور شیر گڑھ بازار کو بھی کور کرے گی۔ دورے کے دوران آئی جی خیبرپختونخوا نے مردان میں نئے قائم شدہ سٹی ڈویژن کے ایس پی آفس کا افتتاح بھی کیا۔

 

Go To Top