Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

آج ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹیلی کمیونیکیشن عباس مجید خان مروت نے ضم شدہ اضلاع خیبر، شمالی وزیرستان اور کْرم پولیس کو کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کے لیے جدید B7 پروٹیکشن لیول (APCs)گاڑیاں حوالہ کیں۔

Updated on: 14-Oct-2023

ضم شدہ اضلاع میں مؤثر اور مکمل پولیسنگ کیلئے ان اضلاع میں دہشت گردی کے خطرات سے بہتر انداز میں نمٹنے اور پولیس اہلکاروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں، جدید اسلحہ اور دیگر ضروری ساز و سامان کی وقتاً فوقتاً تواتر کے ساتھ فراہمی جاری ہے۔ اب تک ضم شدہ اضلاع کی پولیس کو 9 عدد APC’s، جیمر گاڑیاں 36 عدد اور 198 عدد مختلف گاڑیاں فراہم کی جا چْکی ہیں۔ جن میں اب تین عدد B7 پروٹیکشن لیول بلٹ پروف APC گاڑیاں خیبر،نارتھ وزیرستان اور کرم اضلاع کو مزید فراہم کی گئی ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت 21کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ بی 7 پروٹیکشن لیول انتہائی محفوظ ہے یہ سپر ہائی ویلاسٹی رائفلز حتیٰ کہ سنائپر رائفل سے فائر کئے جانے والے را?نڈز کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور یہ گاڑیاں دھماکوں کے خلاف بھی بہت مزاحم ہیں۔ B7 گاڑیاں Heavy Industries Taxila (HIT) نے بنائی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور موثر پولیسنگ کو یقینی بنانے کے لیے انسپکٹر جنرل کی خصوصی ہدایات پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ قبائلی اضلاع کے عوام نے ملکی سرحدات کے دفاع کے ساتھ ساتھ وہاں کے امن و امان کے قیام کے لیے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اور ان علاقوں کا حق بنتا ہے کہ وہاں پر قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے انہیں تمام وسائل اور سہولیات دستیاب ہوں۔ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو ہر قسم کے جدید اسلحہ سے لیس کرنے اور گاڑیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کے عمل کوبھی بڑی تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اور ان کی تمام پیشہ ورانہ اْمور اور ضروریات کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔

Go To Top