Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

38ویں مڈ کرئیر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد کے ایک 18 رکنی وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق ایک بریفنگ میں شرکت کی۔

Updated on: 02-Nov-2023

38ویں مڈ کرئیر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ  اسلام آباد کے ایک 18 رکنی وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق ایک بریفنگ میں شرکت کی۔
آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے وفد کے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان کو صوبے کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع، پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، جرائم کی شرح، پولیس کی کارکردگی اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ انہیں پولیس کے حالات کار، پولیس کے مشن، درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل اور پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ وفد کے ارکان کو پولیس میں اب تک کی ادارہ جاتی اصلاحات بالخصوص کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ازسر نو تنظیم، قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی کی توسیع اور ڈھانچے کو مزید مضبوط و مربوط بنانے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح عوام کی بہتر خدمت، موثرپولیسنگ اور پولیس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے کے حوالے سے بھی انہیں بتایا گیا۔ وفد کے ارکان کو خیبر پختونخوا پولیس کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد کے شرکاء نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرنے پر آئی جی پی اختر حیات خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ بعد میں شرکاء نے تفصیلی بریفنگ کی روشنی میں آئی جی پی اختر حیات خان سے کئی ایک سوالات بھی پوچھے۔ انسپکٹر جنرل نے پوچھے گئے سوالات کے مفصل جوابات دیئے۔ وفد نے وسائل اور نفری کی کمی اور ناموافق جغرافیائی صورتحال کے باوجود پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابی کے حصول اور قربانیوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔واضح رہے کہ مختلف پیشہ ورانہ گروپ پرمشتمل وفدکے ارکان اپنی تربیت کے حوالے سے آجکل ملک بھر کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔
 

 

Go To Top