Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کا ضلع مانسہرہ کا دورہ

Updated on: 18-Nov-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان کا ضلع مانسہرہ کا دورہ، انھوں نے CCTV کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کر دیا۔جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھا۔(آئی جی پی)
افتتاح کے موقع پر آر پی او ہزارہ اعجاز خان، ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ  موجود تھے۔ضلع مانسہرہ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی، بعدازاں انھوں نے یادگار شہداء مانسہرہ پولیس پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ڈی پی او مانسہرہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ آختر حیات خان کو سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرکے تمام داخلی و خارجی راستوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے کیلئیے ٹیکنیکل سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
بعدازاں افتتاح آئی جی پی نے عمائدین علاقہ، علماء اکرام،ڈی آر سی ممبران،انجمن تاجران، پریس کلب ممبران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی، ضلع مانسہرہ اور مانسہرہ پولیس کے حوالے سے تجاویز سْنیں اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔آئی جی پی کا کہنا تھا کہ ضلع مانسہرہ میں امن و آمان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ضلع مانسہرہ میں 4 نئے تھانے بناؤ گئے ہیں جس سے مانسہرہ کے کل تھانوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ 2 نئے ڈویڑنز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

 

 

Go To Top