Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی سفیر مسٹر پارک جنے لرک کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان سے ان کے دفتر واقع سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔

Updated on: 20-Nov-2023

پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی سفیر مسٹر پارک جنے لرک کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے آج انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان سے ان کے دفتر واقع سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص پولیس کی پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ آئی جی پی نے معزز مہمانوں کو پولیس فورس میں متعارف شدہ اصلاحات بالخصوص پولیس کی جدید تربیت، پولیس فورس کی ویلفیئر اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، قبائلی اضلاع میں موثر پولیسنگ اور صوبے میں امن و آمان کے قیام کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات اور ان کے نتیجے میں سیکیورٹی کی صورتحال میں آنے والی بہتری اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے وفد کے ارکان کو صوبے میں مختلف پراجیکٹوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ غیر ملکیوں، سیاحوں اور بیرونی سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کو ہر حوالے سے فل پروف بنادیا گیا ہے۔
وفد کے ارکان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں اور فرنٹ لائن کردار کو سراہا اور پولیس فورس کو درپیش جدید دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ وفد کے ارکان میں سکینڈسیکرٹری مسٹر ہوانگ مائیونگھوان، پولیٹیکل اینڈ اکنامک سنیئر آفیسر مسٹر کم کیوہی، اسسٹنٹ قونصلر آفیسر مسٹر پارک ہائیوسک اور اسسٹنٹ قونصلرآفیسرمسٹر کم ہائیونگجو بھی شامل تھے۔
اس موقع پر شیلڈ کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

Go To Top