Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخو ااخترحیات خان نے زیر تر بیت اے ایس پیز پر زور دیا ہے کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے موثرطریقے سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں تیار کریں اور اچھی پولیسنگ کے ذریعے اپنے آپ کو عوام کا صحیح محافظ ثابت کریں۔

Updated on: 13-Dec-2023

انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخو ااخترحیات خان نے زیر تر بیت اے ایس پیز پر زور دیا ہے کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے موثرطریقے سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں تیار کریں اور اچھی پولیسنگ کے ذریعے اپنے آپ کو عوام کا صحیح محافظ ثابت کریں۔
یہ بات ا نہوں نے آ ج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیشنل پولیس اکیڈ می اسلام آباد کے50ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پیز کے ایک وفد سے ملاقات کر تے ہوئے کہی۔ جن میں چار لیڈیز اے ایس پیز بھی شامل تھیں۔پولیس سربراہ نے وفد کے شرکاء پر واضح کیا کہ اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کویقینی بنانے کے لیے عوام نے نوجوان پولیس قیادت سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ سخت محنت، لگن اور دیانت داری کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا حصہ بنائیں۔اخترحیات خان نے شرکاء کو یاد دلایا کہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے جہاں ملک و قو م بالخصوص پسے ہو ئے اور مظلوم طبقے کی خدمت کے وسیع مواقع میسر آتے ہیں۔ تاہم یہ چیلنجز سے بھی بھرپورہے جو پولیس جوانوں سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ سخت محنتی اورتربیت یافتہ ہوں تاکہ درپیش چیلنجز و خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔ نیز پولیس سربراہ نے زیر تربیت جوانوں کو یہ بھی تلقین کی کہ وہ اپنے پیشے کے تقاضوں کے مطابق اہداف اور ترجیحات متعین کر کے انکے حصول کے لئے اپنے ذہنی، فکری اور پیشہ ورانہ صلاحیتو ں کو بروئے کار لائیں۔ کسی بھی صورت میں اعلی اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر ان کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور ملک کے کسی بھی حصے میں تعینات ہوں وہاں اپنے فرائض مکمل قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے سرانجام دیں۔ بالخصوص قبائلی اضلاع میں پولیسنگ کا ذکر کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ داروں کے انضمام کا عمل کامیابی سے پاپہ تکمیل کو پہنچا دیا گیا ہے۔ علاقے میں کئی ایک چیلنجز کے باوجود عملی پولیسنگ تیزی سے رواں دواں ہے۔ قانون شکن افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاری کے ساتھ ساتھ عدالتوں سے انہیں سزائیں بھی دلوائی جارہی ہیں۔ آئی جی پی نے قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کے افسروں و جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اورقبائلی اضلاع کی پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں بھر پور تعاون پر پاک فوج کو سراہا۔ خیبر پختونخوا پولیس کی کار کر دگی کا ذکر کر تے ہو ئے آ ئی جی پی نے وا ضح کیا کہ کئی ایک جغرافیا ئی اور انتظا می مشکلات کیوجہ سے یہا ں پر پولیس کے فرائض بہت کٹھن اور مشکل ہیں لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کبھی بھی مایوس کن نہیں رہی بلکہ ہر موقع پر بالخصوص دہشت گردی کے خلاف ہماری کارکر دگی بہتر رہی۔
قبل ازیں آئی جی پی اخترحیات خان نے صوبے کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع، پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، اصلاحات، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں اور کردار،قبائلی اضلاع میں عملی پولیسنگ کے لئے اٹھائے گئے بھرپور اقدامات اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
زیر تر بیت افسرو ں نے آئی جی پی کی جانب سے دی گئی تفصیلی بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور اس کی روشنی می ں خیبر پختونخوا میں امن و آمان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے بارے میں اْن سے کافی سوالات پوچھے۔ آ ئی جی پی نے ا ن کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔ بعد ازاں یا دگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی ہوا۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سی ٹی پی یو ڈی آئی جی نعمان صدیقی اور کورس کمانڈر ایس ایس پی غلام مْبشرمکین کر رہے تھے۔جبکہ زیر تربیت افسران میں اے ایس پی یو ٹی مہک فاطمہ،شاہ زیب،علی حمزہ بٹ،عبداللہ افضل،علی رضا قریشی،محمد عاشر،ملک بیدان بخت،حامد احسان وڑائچ،محمد نعمان،محمد جنید،وقار احمد،محمد اویس الیاس،غلام رسول،محمد طیب اقبال،مناہل خواجہ،انعام اللہ،آغا فصیح رحمان،سردار عثمان سلیم،حسن بلال،فراصت اللہ آفریدی،راجندر،حالار خان،را سین تاج رئیسانی،سید دانیال حسن،ساراعلی ہاشمی،فضل الرحمان صافی،فلائٹ لیفٹیننٹ محمد علی،کیپٹن (ر)نوشیر اعوان احسن منہاس،لیفٹیننٹ زمان علی،کیپٹن (ر)انضمام خان،نورالعین علی،فلائٹ لیفٹیننٹ عامر قاضی(پی اے ایف)آفیسر شامل تھے۔اے ایس پیز آفیسرز آجکل ملک کے مطالعاتی دورے پر ہیں۔
 

 

Go To Top