Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

کوہاٹ، دہشتگرد حملے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

Updated on: 10-Jan-2024

نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان، جی او سی کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار بھٹی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر، کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ فرحان خان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، سمیت پولیس،پاک فوج، سول افسران، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان، مقامی پولیس، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شہداء کو سلامی پیش کی اور جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ سلامی پیش کرنے کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی میتیں انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔شہدا کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب حملے میں تین پولیس اہلکار اور ٹول پلازے کا ملازم شہید ہوگئے تھے۔

 

Go To Top