Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ لوئر چترال

Updated on: 18-Jan-2024

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا دورہ لوئر چترال
آئی جی پی خیبر پختونخوا نے خدمت مرکز میں قائم جدید کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔
پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی دی۔
آئی جی پی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان یوسفزئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال قمر حیات خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول روم SI امان اللہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت بازاروں، مختلف پوائنٹس، شاہراہوں اور حساس مقامات پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 24 گھنٹے ایکٹیو رہیگا۔ مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 71 کیمروں کے ذریعے سرکل چترال کے تمام بازاروں، اہم شاہراوں، حساس مقامات اور ضلع لوئر چترال کے داخلی و خارجی راستوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے.
افتتاحی تقریب کے بعد آئی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لوئر چترال کی طرح باقی 18 اضلاع میں بھی سنٹرز قیام کئے گئے اور دیگر اضلاع میں اس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی افادیت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹرز کے قیام کے بعد ان سے منسلک جدید کیمروں کے ذریعے سے جرائم کی روک تھام و سراغ رسانی عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی سہل ہو جائیگی۔ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی ممکن ہو سکے گا اور ان سنٹرز کا قیام جرائم کی روک تھام اور خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 

Go To Top