Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

  ملک سعد شہید پولیس لائن کی پہلی برسی کے موقع پر آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور کی ملک سعد شہید پولیس لائن آمد  

Updated on: 30-Jan-2024

تقریب کے موقع پر آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور کی ملک سعد شہید پولیس لائن آمد۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس فخر وصال سلطان راجہ، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، چیف ٹریفک آفیسر زاہد خان، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی،ایس ایس پی کوارڈینشن عمران خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اشفاق احمد، ایس پی ہیڈکوارٹرز رحیم حسین اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

کیپٹل سٹی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی جی خیبر پختونخواہ نے یادگار پولیس شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، انہوں نے دھماکہ کا نشانہ بننے والی پولیس لائن مسجد کا بھی دورہ کیا اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے جاری ختم القران پاک میں بھی حصہ لیا اور شہداء اور انکے لواحقین کیلئے خصوصی دعائیں کیں، بعد ازاں آئی جی پولیس نے شہداء کی فیملی ممبران کیساتھ بھی ملاقات کی اور ان کو کسی حال میں اکیلا نہ چھوڑنے کا اعادہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد اور ویلفئیر کی فلاح و بہبود اور تعاون کا یقین دلایا

اس موقع پر سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور ایڈیشنل آئی جی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس فخر وصال سلطان راجہ نے بھی شہداء کی فیملی سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ ان کے سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا انہوں نے شہداء کی فیملی کو ہر ممکن امداد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے دفاتر کے دروازے ان کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصو صی انسکپٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان گنڈا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ گزشتہ سال 30جنوری 2023 کا دن محکمہ پولیس کیلئے مشکل ترین دن تھا اس دن اپنے ان بھائیوں اور رشتہ داروں کو کھویا جو اللّٰہ کے حضور نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد میں کھڑے تھے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بالخصوص پشاور پولیس یہاں کے شہریوں کا حوصلہ ہے یہ پولیس یہاں کا امن قائم رکھنے اور عوام کا حوصلہ برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں انہوں نے شہداء کے فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جوان بھائیوں، بیٹوں کی میتّیں اٹھانا بہت مشکل کام ہے، جب کوئی باپ اپنے بڑھاپے کا سہارا بننے والے جوان بیٹے کے جنازے کو کندھا دیتا ہے تو وہ انتہائی دلخراش اورناقابل برداشت لمحہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس نے دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کا سراغ بھی لگایا، انہیں گرفتار کرکے پابند سلاسل بھی کیا اور انہیں منطقی انجام تک بھی پہنچایا

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے کے باوجود ہم حق و سچ کے راستے پر ڈٹے ہوئے ہیں اس بات کا یہ ثبوت ہے کہ اب ان شہداء کے بچے بھی اسی پولیس فورس میں شامل ہیں اور وہ اپنے باپ بھائیوں کی جگہ خدمات انجام دے رہے ہیں، آئی جی پولیس نے کہا کہ ہم شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کے مقروض ہیں میرے دفتر کے دروازے ہر شہید کی فیملی اور غازیوں کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد شہداء کی فیملی کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ پولیس ان کے ہر دکھ میں ان کیساتھ کھڑی رہیگی اور دشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہے گی۔

 

Go To Top