Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

بنوں: آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ آئیندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے ضلع بنوں،ضلع لکی مروت کا دورہ۔

Updated on: 04-Feb-2024

 
بنوں: آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ آئیندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے ضلع بنوں،ضلع لکی مروت کا دورہ۔ 
تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن کے پرْامن انعقاد کے حوالے سے چیف سکریٹری ندیم اسلم چودھری اور انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان نے بنوں ریجن بنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمشنر آفس بنوں میں میٹنگ میں شرکت کی۔ جہاں پر آر پی او بنوں قاسم علی خان نے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میں کمشنر بنوں پرویز خان ثبت خیل، آر پی او بنوں ریجن قاسم علی خان، ڈی پی او بنوں افتخار شاہ، ڈی پی او لکی طارق حبیب، ڈی پی او نارتھ وزیرستان روخانزیب خان، ڈی سی بنوں شاہ سعود، کمانڈر 116 بریگیڈ طیب شاہ اور الیکشن کمیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور پرْامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختون خواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس سے پہلے انھوں نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ پولیس لائن بنوں میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں سے CCTV  کیمروں کے ذریعے سیکورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔  بعداز انہوں نے محتلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے کر تسلی بخش قرار دیا۔آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے آفسران کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملہ کے تخفط کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنوں میں سہولیات مہیا کی جائیں، تمام پولنگ سٹیشنوں پر پینے کے پانی،واش رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
 

 

 

Go To Top