Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

کوہاٹ۔خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کا ٹریک ریکارڈ بہترین ہے. خیبر پختونخوا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابات کے انعقاد اور سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے جامع و مربوط پلانز تیار کر لئے ہیں اور عوام کے لئے محفوظ انتخابات یقینی بنائے جائیں گے.

Updated on: 04-Feb-2024

کوہاٹ۔خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کا ٹریک ریکارڈ بہترین ہے. خیبر پختونخوا پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابات کے انعقاد اور سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے جامع و مربوط پلانز تیار کر لئے ہیں اور عوام کے لئے محفوظ انتخابات یقینی بنائے جائیں گے.
ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کوہاٹ ریجن کے دورے کے موقع پر کیا. انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابی عمل ہماری اولین ترجیح ہے جسکے لئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اور صوبہ بھر میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی. انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا جس پر اسکی اصل روح کے مطابق من و عن عمل درآمد یقینی بنائی جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوراً حرکت میں آئے گا. چیف سیکرٹری اور صوبائی پولیس سربراہ نے جنرل الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ڈی پی او آفس کوہاٹ میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان، کمشنر کوہاٹ ڈویڑن محمد عابد،ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان، ڈی سی کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر بھی شریک تھے. اجلاس میں الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے اٹھائے گئے سیکیورٹی و انتظامی اقدامات اور انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی. اجلاس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے. چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرا?مد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختونخواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے مقامی پولیس سول انتظامیہ کے حکام کے ہمراہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور پولنگ اسٹیشنوں کا بھی دورہ کرکے وہاں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے متعلقہ پولیس و انتظامی افسران کو انتخابی سامان کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملہ کے تخفط کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی. بعد ازاں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری نے ضلع کرک کا بھی دورہ کیا انسپکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سیکریٹری نے ضلع کرک میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے جاری کردہ سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا. آئی جی پی اور چیف سیکریٹری نے جنرل الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے اٹھائے گئے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا. انہوں نے مقامی پولیس اور انتظامی محکموں کے حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ الیکشن کے پرامن اور شفاف انعقاد پر مرکوز رکھیں.

 

Go To Top