Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

آئی جی پی خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈاپور کا چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ آئیندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے مردان ریجن کا دورہ۔

Updated on: 03-Feb-2024

جنرل الیکشن کے پرْامن انعقاد کے حوالے سے چیف سکریٹری ندیم اسلم چودھری اور انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان نے مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کے دورے کئے۔ مردان میں انہوں نے ڈی پی او آفس میں میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں کمشنر مردان شوکت خان یوسفزئی آر پی او مردان ریجن محمد سلیمان خان، ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی،ڈی سی فیاض شیرپاؤ نے شرکت کی۔میٹنگ میں الیکشن کے لئے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کے بارے میں ان کو بریفنگ دی گئی۔میٹنگ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سیکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ آئی جی پی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور پرْامن انتخابات کا انعقاد خیبر پختون خواہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

Go To Top