Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور اور خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

Updated on: 17-Feb-2024

آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور اور خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔ 
محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ویلفیئر محمد کاشف مشتاق کانجو اور اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاورکی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر ملک تیمورعلی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور میں مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے والے کے پی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے شہداء کے بچوں کو اسکالرشپ دے گا۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت KPK محکمہ پولیس کے شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم (100% اسکالرشپ (داخلہ + ٹیوشن فیس) دی جائے گی۔ اقراء نیشنل یونیورسٹی ان درخواستوں کو سہولت فراہم کرے گا جو داخلے کی اہلیت کے کم از کم معیار پر پورا اتریں اور KPK پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دی جائیں گی۔ اقراء نیشنل یونیورسٹی کے ہر ڈپارٹمنٹ میں درخواست دہندہ کو وظائف پیش کیے جائیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ملک تیمور علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے صوبے اور یہاں کی عوام کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جن کے سرفروش جوانوں نے بارود سے بھری گاڑیوں کے سامنے سینہ سپرہو کر فرائض انجام دیے۔انہوں نے کہا کہ اُن کا ادارہ پولیس شہداء کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو اپنا اولین فریضہ سمجھتاہے۔
ڈی آئی جی ویلفیئرمحمد کاشف مشتاق کانجونے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کے ویژن کے مطابق اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں اور آج اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کے تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر کے سفر میں اقراء نیشنل یونیورسٹی بھی ہمارے قدم بہ قدم ہے۔
 

 

Go To Top