Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔

Updated on: 20-Feb-2024

آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور اور خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔
محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ویلفیئر محمد کاشف مشتاق کانجو اور پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی جانب سے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ظاہر قاضی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس اور پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کی روسے پرائم ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختوا پولیس اہلکاروں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے رعایتی خدمات فراہم کریں گے۔ معاہدے کی روسے پرائم ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختونخوا پولیس کے حاضر سروس، ریٹائرڈپولیس اہلکاران، غازی اور شہداء فیملیز کے لیے ریڈیالوجی تشخیص،لیبارٹری، وارڈ چارجز، پرائیویٹ کمروں کے چارجز اور دیگر خدمات میں 33فیصدرعایت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ادویات پر 5فیصد رعایت دستیاب ہوگی۔ یہ تمام رعایت پولیس اہلکاران کو صرف اپنا سروس کارڈ دیکھانے پر اور شہداء فیملیز کے لیے متعلقہ ڈی پی او یا اے آئی جی ویلفیئر سی پی او کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ پر فوری طور پرمہیا کی جائیں گی۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرائم ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر ظاہر قاضی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پولیس فورس کے نڈر اور جرات و شجاعت کے پیکر جوانوں نے اپنی خون سے جوداستان رقم کی ہے وہ آئندہ نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے معاشرے کے لوگ رات کو آرام کی نیند سوتے ہیں۔ اور مستقبل میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کی سہولت کے لیے مزید طبی علاج معالجے کے پیکچز لانے کا بھی وعدہ کیا۔
 
 
 
 

 

Go To Top