Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اسلام آباد کے ایک 14 رکنی وفد نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق ایک بریفنگ میں شرکت کی۔ 

Updated on: 22-Feb-2024

ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز محمد علی بابا خیل نے وفد کے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان کو صوبے کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع، پولیس کے تنظیمی ڈھانچے، پولیس کی کارکردگی اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کو درپیش چیلنجوں اور پولیس کی قربانیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ انہیں پولیس کے حالات کار، پولیس کے مشن، درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل اور پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ وفد کے ارکان کو پولیس میں انسپکٹر جنرل اختر حیات خان کے ادارہ جاتی اصلاحات بالخصوص کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور سپیشل برانچ کی ازسر نو تنظیم، قبائلی اضلاع میں سی ٹی ڈی،انوسٹی گیشن اور سپیشل برانچ کی توسیع اور ڈھانچے کو مزید مضبوط و مربوط بنانے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح عوام کی بہتر خدمت، موثرپولیسنگ اور پولیس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے اور اْن کی فلاح وبہبود کے لئے اْٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی انہیں بتایا گیا۔ وفد کے ارکان کو خیبر پختونخوا پولیس کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

Go To Top