Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان سے ضم شدہ اضلاع کے مختلف رینک کے افسروں نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے اہلکاران نے سروس سٹرکچر اور انضمام سے قبل شہداءکے بچوں کی بھرتی ، سابقہ خاصہ داروں کی پنشن کے بارے میں اپنے تحفظات سے آئی جی پی کو آگاہ کیا

Updated on: 10-Aug-2023

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان سے ضم شدہ اضلاع کے مختلف رینک کے افسروں نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے اہلکاران نے سروس سٹرکچر اور انضمام سے قبل شہداءکے بچوں کی بھرتی ، سابقہ خاصہ داروں کی پنشن کے بارے میں اپنے تحفظات سے آئی جی پی کو آگاہ کیا ۔ اسی طرح افسران نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے سے پہلے لیویز اور خاصہ داروں کے شہداء کے بچوں کی بھرتی کے حوالے سے سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوانے اور دیگر معاملات کو سُلجھانے کی غرض سے کمیٹی کے قائم کرنے کی استدعا کی جس پر آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے موقع پر عمل درآمد کر کے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کواٹرز کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی جو کہ دوران ڈیوٹی لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہداء کا ڈیٹا اکٹھاکرکے منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو بھجوانے کے علاوہ دیگر معاملات کی بھی جانچ پڑتال کرے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی پولیس کے لئے سروس سٹرکچر اور ان کی پروموشن کے لئے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور عنقریب اس میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔مزید برآں انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ صوبے کے پولیس کی ویلفیئر کے حوالے سے کافی کام ہوچکا ہے جبکہ مزید بھی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوشاࣿں ہوں ۔ ضم اضلاع کے عہدیداروں نے انسپکٹر جنرل پولیس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج ختم کرکے پولیو ڈیوٹی کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کی پولیس حسب سابق اپنے فرائض تندہی سے ادا کرتی رہیگی۔

 

Go To Top