Our Faith, Corruption Free Pakistan/ہمارا ایمان کرپشن سے پاک پاکستان

Press Release Detail

 
خیبرپختونخوا پولیس کے کینائن یونٹ کے سراغ رساں کتوں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے بھرتی شدہ ھینڈلرز کا تین روزہ تربیتی کورس۔

Updated on: 21-Aug-2023

؎ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے  میں اس تین روزہ تربیتی کورس کیلئے پندرہ ھینڈلرز جبکہ کینائن یونٹ کے 10سراغ رساں کتے منتخب کئے گئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں دیگر شعبہ جات کی طرح خیبرپختونخوا پولیس کے کینائن یونٹ کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے واضح رہے کہ پیشہ ورانہ تربیت ایک مسلسل اور جاری عمل ہے جو جوانوں کی استعدادی صلاحیتوں میں نکھار لا کر مطلوبہ اہداف کے حصول کو ممکن بنا دیتا  ہے۔
 
کینائن یونٹ کے عملے اور سراغ رساں کتوں کی تربیت کے پیچھے بھی یہی عوامل کارفرما ہیں۔تربیت کے دوران انہیں مختلف گُر اور ٹیکنیکس سکھائی جائیں گی۔اس یونٹ کی ڈیوٹی نہ صرف انتہائی حساس نوعیت کی ہوتی ہے بلکہ ان کتوں کو قدرت نے بہتر اور  تیز حِس سے نوازا ہوتا ہے اور بہترین پرورش اور تربیت سے اُسے مزید کارآمد اور مفید بناکر بہتر نتائج کے حصول کو ممکن بنایا جاتاہے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا پولیس کے قائم کردہ سراغ رساں کتوں کے یونٹ (K-9) کی اس ٹریننگ کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں ان کی استعداد سے بھر پور فائدہ حاصل کرنا ہے۔ مزید اس یونٹ کی عددی استعداد بڑھاتے ہوئے مزید سراغ رساں کتوں کا اضافہ کیا گیا اور ھینڈلرز بھی بھرتی کئے گئے۔اس یونٹ کے سراغ رساں کتوں کو ابتک کئی کامیاب پولیس آپریشنز  کا حصہ بنایا گیا جس میں بھاری کھیپ میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سراغ رساں کتوں کی افزائش نسل بھی برابر جاری ہے اور ان کی دیکھ بھال اور تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس سلسلے میں درپیش چیلنجز سے بہتر انداز میں نمبٹا جا سکے۔

 

Go To Top